Brailvi Books

قسم کے بارے میں مدنی پھول
1 - 41
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
قسم کے بارے میں  مدنی پھول) 1 (
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے  مگر آپ یہ رسالہ (42صفحات)   مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْشَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو مفید ترین معلومات ملیں  گی
فِرِشتے  اٰمین کہتے ہیں 
	حضرتسیِّدُنا ابو ہُریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِمدینۂ منوّرہ،  سردارِمکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عظمت نشان ہے:  اللہ عَزَّ وَجَلَّکے کچھ سَیّاح  (یعنی سیر کرنے والے )  فرشتے ہیں  ، جب وہ مَحافِلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں  تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں :  (یہاں )  بیٹھو۔ جب ذاکرین  (یعنی ذِکر کرنے والے) دُعا مانگتے ہیں تو فرشتے اُن کی دُعا پر اٰمین (یعنی ’’ ایسا ہی ہو ‘‘ )   کہتے ہیں  ۔ جب وہ نبی  پر دُرُود بھیجتے ہیں  تو وہ فرشتے بھی ان کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں  حتی کہ وہمُنتَشِر  (یعنی اِدھر اُدھر)  ہوجاتے ہیں ،  پھر فرشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں  کہ اِن خوش نصیبوں  کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ مغفرت کے ساتھ واپس جا رہے ہیں ۔  (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی  ج۳ص۱۲۵حدیث۷۷۵۰) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -  شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت ،حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تصنیف ’’نیکی کی دعوت ‘‘(حصہ اول) صفحہ۱۶۱ پر ’’قسم کے بارے میں مدنی پھول‘‘موجود ہیں ، اِفَادِیت کے پیشِ نظر رسالے کی صورت میں بھی شائع کئے جارہے ہیں ۔مجلس مکتبۃُ المدینہ